: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برمنگھم،16جون(ایجنسی) کپتان وراٹ کوہلی اگرچہ پاکستان کی شاندار واپسی سے متاثر ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ اس روایتی حریف ٹیم کے خلاف اتوار کو ہونے والے چیمپئنز ٹرافی فائنل سے پہلے ان کی ٹیم کو مزید فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے. ہندوستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ پاکستان نے سیمی فائنل میں غالب دعویداروں میں شامل انگلینڈ کو شکست دی تھی. ہندوستان اس سے پہلے گروپ مرحلے
میں بھی پاکستان کو شکست چکا ہے.
انہوں نے کہا، '' مجھے نہیں لگتا کہ ایک گروپ کے طور پر ہم جو کر رہے ہیں ہمیں اس سے کچھ مختلف سوچنے کی ضرورت ہے، مجھے لگتا ہے کہ کسی مقررہ دن آپ کی مہارت اور صلاحیت پر توجہ دینا اور خود پر یقین رکھنے سے ہم خود کو اچھا موقع دیں گے اور ٹیم کے طور پر کچھ اچھا کر سکیں گے.